جیسے جیسے فیصلے کاوقت قریب آرہاہے، حکومتی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیں،زبان بگڑتی جارہی ہے ،شیخ رشید احمد

کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہئے، کرپشن کا راستہ رک گیا تو جمہوریت مضبوط، عوام کا اعتماد بلند ہوگا، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 14:51

جیسے جیسے فیصلے کاوقت قریب آرہاہے، حکومتی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جیسے جیسے فیصلے کاوقت قریب آرہاہے، حکومتی وزرا کے اعصاب جواب دے رہے ہیںاور ان کی زبان بگڑتی جارہی ہے ،کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہئے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ملک کا تاریخی کیس لگا ہوا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کا راستہ رک گیا توجمہوریت مضبوط ہوگی اور عوام کا اعتماد بلند ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پھر کسی طالع آزما کوہمت نہیں ہوگی کہ وہ جمہوریت کومیلی نظرسے دیکھ سکے ، انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے حکومتی وزراء کے اعصاب جواب دے رہے ہیں اور ان کی زبان بگڑتی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ مریم نوازکے وکلا جب دلائل دیںگے تودودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوجائیگا،انہوں نے کہا کہ اسمبلی مادر پدر آزاد ہے کہ جہاں آپ جو چاہیں بولیں، انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ اس ماہ کے آخر تک کیس کا فیصلہ آ جائیگا۔