چیف جسٹس کا سروسزہسپتال میں وینٹی لیٹر خراب ہونے اور بچے کی تین انگلیاں کاٹنے کے معاملے پراز خود نوٹس

سروسزہسپتال میں سترہ وینٹی لیٹرز کیوں خراب ہیں ، چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:49

چیف جسٹس کا سروسزہسپتال میں وینٹی لیٹر خراب ہونے  اور بچے کی تین انگلیاں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے لاہور کے سروسزہسپتال میں وینٹی لیٹر خراب ہونے اورگنگارام ہسپتال میں بچے کے ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹنے کے معاملے پر از خود نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری پنجاب اور ڈائریکٹر چلڈرن اسپتال سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے سروسزہسپتال میں وینٹی لینٹرخراب ہونے کے معاملے پراز خود نوٹس میں سیکریٹری پنجاب سے دس دنوں میں رپورٹ طلب کی ۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ عدالت کو بتایا جائے سروسزہسپتال میں سترہ وینٹی لیٹرز کیوں خراب ہیں ۔دوسری جانب چیف جسٹس کی جانب سے لاہور میں ہی گنگا رام ہسپتال میں بچے کے ہاتھ کی تین انگلیاں کاٹنے کے معاملے پر بھی از خود نوٹس لیا گیا جسٹس ثاقب نثار نے میڈیکل ڈائریکٹر سے تین دن کے اندر تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔

متعلقہ عنوان :