Live Updates

حکومتی وزیر عدالت سے باہر آکر گالیاں دیتے ہیں،جھوٹ الیون میں خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں،ان لوگوں نے سمجھا ہوا ہے پیسے سے سارے کام ہوجاتے ہیں،یہ کہتے ہیں وزیراعظم کی تقریر کو ریکارڈ پر نہ لایا جائے،انہوں نے ایک بھی سوال کا حقائق پر مبنی جواب نہیں دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 14:48

حکومتی وزیر عدالت سے باہر آکر گالیاں دیتے ہیں،جھوٹ الیون میں خواجہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر عدالت سے باہر آکر گالیاں دیتے ہیں،جھوٹ الیون میں خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں،ان لوگوں نے سمجھا ہوا ہے پیسے سے سارے کام ہوجاتے ہیں،یہ کہتے ہیں وزیراعظم کی تقریر کو ریکارڈ پر نہ لایا جائے،انہوں نے ایک بھی سوال کا حقائق پر مبنی جواب نہیں دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہاکہ اندر کچھ باتیں ہوتی ہیں لیگی رہنما باہر کچھ بتاتے ہیں،جھوٹ الیون میں خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب بھی شامل ہیں،ایک طرف کہتے ہیں دائرہ سماعت کو چیلنج نہیں کر رہے،ٹرسٹ ڈیڈ فروری میں ہوئی اور اسٹام پیپر مارچ کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حسن نواز2001سی2005تک ارب پتی کیسے بن گئی ،ان لوگوں نے سمجھا ہوا ہے پیسے سے سارے کام ہوتے ہیں،انہوں نے ایک بھی سوال کا حقائق پر مبنی جواب نہیں دیا۔

فواد چوہدری نے کہاکہ یہ کہتے ہیں وزیراعظم کی تقریر کو ریکارڈ پر نہ لایا جائے پہلے پیسے باہر گئے پھر بیٹے نے والد کو بھیجے،والد نے اپنی بیٹی کو دیئے،بیٹی نے والد سے زمین خریدی۔انہوں نے کہا حکومتی وزیر عدالت سے باہر آکر گالیاں دیتے ہیں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات