وزیر اعظم کا دورہ سوئٹرز لینڈ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، وزیر اعظم نے مغربی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں بریفنگ دے کرغیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے رضا مند کرلیا

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد کی وزیر اعظم کے دورہ سوئٹزر لینڈ کے حوالے سے بات چیت

جمعرات 19 جنوری 2017 14:48

وزیر اعظم کا دورہ سوئٹرز لینڈ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، وزیر اعظم نے ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا دورہ سوئٹرز لینڈ انتہائی کامیاب ثابت ہوا ، وزیر اعظم پاکستان نے مغربی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں انتہائی کامیابی سے بریفنگ دے کرغیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے رضا مند کرلیا ۔

وہ وزیر اعظم کے دورہ سوئٹزر لینڈ کے حوالے سے بات چیت کررہے تھے ۔ وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے جھوٹے نعروں اور پرکشش وعدوں سے عوام کو دھوکہ دینے کا وقت گزر چکا ہے اب پاکستان کے عوام اتنے باشعور ہوچکے ہیں کہ وہ نام نہاد عوامی لیڈروں کی ملکی ترقی اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی بھی مذموم کاوش کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی جانب سے ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کامیاب کوششوں کو غیر ملکی سربراہان مملکت انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اب ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہیں کھلنا شروع ہوگئی ہیں ۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانے والے جھوٹے الزامات کے جوابات مکمل ثبوتوں کے ساتھ فراہم کیے جارہے ہیں ۔

عمران خان کو چاہیے کہ وہ جھوٹی سیاست چھوڑ کر خیبر پختونخواہ کے عوام کی خدمت کریں۔ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسوںاورپاکستان میں امن وامان کے باعث پاکستان سرمایہ کاری کے حوالے سے دنیا کا پرکشش ترین ملک بن چکا ہے۔ سی پیک منصوبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی بدولت پاکستان آئیندہ چند برسوں میں ایشیا کا ٹائیگر بن جائے گا اور کا تمام تر سہرا شریف برادران کے سر ہے۔

انہوں نے کہا کہ دورہ سوئٹزر لینڈ کے دوران غیرملکی سرمایہ کاروں نے پاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے بہترین مقام قرار دیا ہے۔ پاکستان وسط ایشیاء کے ذریعے علاقائی روابط کی قیادت کررہا ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ پاکستان میں امن وامان اور توانائی کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے جس کے باعث دنیا بھر کے بزنس گروپ پاکستان کی طرف متوجہ ہورہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :