ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں اپنا گورنر لگوانے کیلئے کوششیں شروع کردیں ، احمدچنائے کا نام پیش کردیا

جمعرات 19 جنوری 2017 14:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ میں گورنر کی تعیناتی کا معاملہ ایک دلچسپ رخ اختیارکرتا جارہا ہے ،ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستاراپنے قریبی دوست احمد چنائے کو گورنر بنوانے کیلئے سرگرم ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے اس معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کرکے گورنر کے تقرر کے لئے مشاورت میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور فاروق ستار کے درمیان اسی ہفتے ملاقات بھی متوقع ہے۔