سندھ ہائی کورٹ،بے نظیر ہائوسنگ اسکیم کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کیس میں چیئرمین ہائوسنگ اسکیم منظر عباس کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 19 جنوری 2017 14:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے بے نظیر ہائوسنگ اسکیم کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کیس میں چیئرمین ہائوسنگ اسکیم منظر عباس کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔جمعرات کوسندھ ہائی کورٹ میں بے نظیر ہائوسنگ اسکیم میں ہونے والی مبینہ کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت نیب کے پراسیکیوٹرنے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہاکہ منظرعباس نے بحیثیت چیئرمین بے نظیر ہائوسنگ اسکیم کے نام پر بے گھر افراد کے لیے گھروں کی تعمیر کرنے کے منصوبے میں قومی خزانے سے اربوں روپے نکلوائے گئے لیکن اس کے باوجود گھر تعمیر نہیں ہوئے بلکہ کرپشن کی نذر کردیئے۔

نیب کی جانب سے دلائل دینے کے بعد عدالت نے چئیرمین بے نظیر ہائوسنگ اسکیم منظرعباس کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف کرپشن کے شواہد پیش کیے گئے جس کے باعث انہیں ضمانت نہیں دے سکتے۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بے نظیر ہاوسنگ اسکیم کے تحت لاڑکانہ،قمبر شہداد کوٹ،بدین سمیت پانچ اضلاع میں غریبوں کے رہائشی منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :