سابق ٹی ایم او کی طرف سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 14:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے سابق ٹی ایم او کی طرف سے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس وقاص رئوف مرزا نے سابق ٹی ایم او رضا مہدی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار کا موقف تھا کہ محکمہ بلدیات نے انکوائری کے بعد اسے ملازمت سے برطرف کر دیا اور برطرفی کے بعد محکمے نے بعد از ریٹائرمنٹ پنشن اور مراعات دینے سے بھی انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ سے رجوع کرنے پر فاضل عدالت نے محکمے کو بعد از ریٹائرمنٹ پنشن اور مراعات ادا کرنے کا حکم دیا۔درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ عدالتی حکم کے باوجود بعد از ریٹائرمنٹ پنشن و مراعات نہیں دی جا رہی جبکہ پیسے نہ ہونے کی وجہ وہ اپنے بیٹے کی سکول کی فیس بھی ادا نہیں کر پا رہا ۔ عدالتی حکم عدولی پر سیکرٹری بلدیات کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ فاضل عدالت نے توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میںجواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :