اٹلی میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے متعددادفراد ہلاک وزخمی

جمعرات 19 جنوری 2017 14:09

روم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اٹلی کے زلزلہ سے متاثرہ وسطی علاقہ میں ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے متعددادفراد ہلاک وزخمی ہو گئے ۔ جمعرات کو ذرائع ابلاغ نے امدادی ادارہ کے سربراہ کے حوالہ سے بتایا کہ برفانی تودہ گرنے سے ہوٹل تباہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ہوٹل تک پہنچنے کے لئے ملبہ ہٹانے والی الپائین پولیس کے گروپ سر براہ انٹونیو کروکیا نے بتایا کہ تودے کی زد میں آنے والے ہوٹل میں مقیم متعدد افراد ہلاک وزخمی ہوئے ہیں ۔

اٹلی کے وسطی علاقہ میں یکے بعد دیگرے 4 مرتبہ زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جبکہ بدھ کی صبح آنے والے پہلے زلزلہ کی شدت زیادہ تھی ۔ اطالوی میڈیا کی رپورٹس کے مطا بق جس وقت برفانی تودہ گرا اس وقت ریگو پینو ہوٹل میں20 مہمان اور عملہ کے 7 افراد موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :