یمن میں ہیضے سے 11 افراد ہلاک

جمعرات 19 جنوری 2017 14:07

اقوام متحدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جنگ زندہ ملک یمن میں ہیضے کی وجہ سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارے کے ایک ایکشن گروپ نے بتایا کہ اب تک یمن میں ہیضے کے 180 کیسز سامنے آئیں ہیں۔ امدادی اداروں کے مطابق گزشتہ ماہ کی 18 تا 24 تاریخ کے دوران اس بیماری کے پھیلاؤ میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسیف کا کہنا ہے کہ یمن میں گزشتہ ماہ دو اعشاریہ دو ملین بچوں کو خوراک کی کمی کا سامنا رہا۔

متعلقہ عنوان :