زلزلے کے بعد ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ۔ خبر ایجنسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 13:48

زلزلے کے بعد ہوٹل پر برفانی تودہ گرنے سے 30 افراد کی ہلاکت کا خدشہ ۔ خبر ..

اٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : اٹلی میں گذشتہ روز چار زلزلے آنے کے بعد آج صبح ہوٹل پر ایک برفانی تودہ آن گرا ۔ برفانی تودے کے گرنے کے نتیجے میں 30 افراد کی ہلاکت کی خدشہ ہے۔ تودہ گرتے وقت ہوٹل میں 30 افراد موجود تھے ۔ یہ ہوٹل اٹلی کے مرکز میں پیسکارا واقع تھا۔

(جاری ہے)

ہوٹل میں موجود 30 افراد میں سے 20 مہمان اور 7 ہوٹل کے عملے کے افراد شامل ہیں۔ برفانی تودہ گرنے سے جائے حادثہ پر تاحال کوئی امدادی ٹیم نہیں پہنچ سکی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اٹلی میں چار مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے بعد تاحال وسطی علاقہ جات میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :