ایران نے اپنی الیکٹرک گاڑی بنا لی ، ایرانی صدر حسن روحانی کی ٹیسٹ ڈرائیو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 13:42

ایران (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : ایران نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لیے اپنی ایک الیکٹرک گاڑی بنا لی ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایران میں بنائی گئی یہ الیکٹرک گاڑی نیشنل کلین ائیر ڈے (National Clean Air day) پر نمائش کے لیے پیش کی گئی جس میں ایرانی صدر حسن روحانی نے خود ٹیسٹ ڈرائیو کی۔

(جاری ہے)

ایران میں بنائی گئی یہ الیکٹرک کار 80 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔ جبکہ اس گاڑی کو چارج کرنے کے لیے 2 سے اڑھائی گھنٹے درکار ہیں۔ ایرانی صدر کی اس گاڑی میں ٹیسٹ ڈرائیو کی جھلکیاں آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :