امریکا میں گزشتہ سال کے دوران عام آدمی کیلئے مہنگائی کی شرح میں اضافہ

جمعرات 19 جنوری 2017 13:54

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) امریکا میں گزشتہ سال کے دوران عام آدمی کیلئے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق محکمہ محنت کی طرف سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیاہے کہ دسمبر کے دوران عام آدمی کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں گزشتہ ڈھائی سال کی بلند ترین شرح سے اضافہ ہوا۔امریکی پالیسی سازوں کو توقع ہے کہ رواں سال قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے شرح سود میں اضافہ ہوگا۔اعداد وشمار کے مطابق سال بھر میں سی پی آئی انڈکس میں مجموعی طورپر 2.1فیصد اضافہ ہوا جو2014کے بعد بلیند ترین شرح ہے۔

متعلقہ عنوان :