Live Updates

سپریمکورٹ آتے ہوئے پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کے پروٹوکول میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 13:10

سپریمکورٹ آتے ہوئے پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کے پروٹوکول میں شامل ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہو رہی ہے ۔سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کی سماعت میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان بھی شرکت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

آج صبح سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت میں شرکت کے لیے آتے ہوئے عمران خان کے پروٹوکول میں شامل دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ عمران خان کے قافلے میں تین گاڑیاں موجود تھیں۔ ٹکرانے والی گاڑی میں عمران خان کے بھتیجے موجود تھے تاہم گاڑیاں ٹکرانے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :