محکمہ موسمیات کی رواں ہفتہ کے دوران صوبے کے اکثر زرعی میدانوں میں موسم خشک و سرد رہنے جبکہ شمالی اور بالائی علاقوں میںکچھ مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی

جمعرات 19 جنوری 2017 13:41

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) محکمہ موسمیات نے رواں ہفتہ کے دوران صوبے کے اکثر زرعی میدانوں میں موسم زیادہ تر خشک و سرد رہنے جبکہ شمالی اور بالائی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے محکمہ کے ذرائع نے بتایاکہ رواں ہفتہ کے دوران بالائی پنجاب میں دن کے وقت درجہ حرارت 16 سی20ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت زیرو سے 4ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60سی70فیصد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ وسطی پنجاب میں اس دوران دن کے وقت درجہ حرارت 18سی22ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 3سی5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 55 سے 65فیصد رہنے کی توقع ہے۔ انہوںنے بتایاکہ رواں ہفتہ کے دوران جنوبی پنجاب کے علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت 20سی24ڈگری سینٹی گریڈ اور رات کے وقت 4سے 5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 50سے 60 رہے گا ۔انہوںنے بتایاکہ گزشتہ ہفتہ کے دوران صوبے کے مختلف مقامات پر کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشوں کی وجہ سے گندم کی نشو و نما میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :