کراچی،سیکورٹی اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:22

کراچی،سیکورٹی اداروں نے ایم کیو ایم لندن کے 3 کارکنوں کو حراست میں لے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) سیکورٹی اداروں نے کراچی کے علاقوں لیاقت آباد اور فیڈرل بی ایریا سے متحدہ قومی موومنٹ(لندن)کی سیکٹرانچارج سمیت 3 کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے ادارے نے لیاقت آباد میں چھا پا ما رکر ایم کیو ایم لندن کی2کارکنوں ارشد اور شارق کو حراست میں لے لیا، اس سے پہلے گلبرگ بلاک 15 میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے سیکٹر انچارج کامران ہاشمی کو حراست میں لے لیا۔ زرائع کے مطابق زیر حراست کارکنوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :