تھانہ پولیس کو ٹلی کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاو ن‘ دوران ناکہ بندی سیلون کار سے بارہ بوتل شراب اعلی کوالٹی بر آمد ‘تین ملزمان گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 13:18

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) تھانہ پولیس کو ٹلی کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاو ن دوران ناکہ بندی سیلون کار سے بارہ بوتل شراب اعلی کوالٹی بر آمد کر کے تین ملزمان گرفتار کر لیے جبکہ دیگر کاروائیوں کے دوران سنگین مقد مات میں عرصہ دراز سے اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر کے حوالات بند کر کے کاروائی شروع تفصیلات کے مطا بق ایس ایس پی کو ٹلی کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ راجہ محمد الیاس نے ہمراہ پولیس آفیسران عامر فاروق ،مرید شاہ،امتیاز شاہ تفتیشی افسر ارشد محمود،خلیل چوہدری ڈی ایف سی ابرار مرزا ہمراہ نفری مخبر کی اطلاع پر سمروڑ کوہمر کے مقام پر دوران ناکہ بندی سیلون کار نمبرLW/0053کو مشکوک جان کر تلاشی لی تو دوران تلاشی بارہ بوتل شراب از قسم vintage goldبرآمد کر کے تین ملزمان شرافت شاہ ،تنویر شاہ،شبیر شاہ ساکنان پناگ کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف 14am3/4منشیات ایکٹ کے تحت مقد مہ درج کر کے حوالات بند کر کے تفتیش شروع کر دی دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات متوقع جبکہ ملزمان کے زیر استعمال سلیون کا ر بھی ضبط کر کے تھانے منتقل کر دی جبکہ ایس ایچ او تھانہ نے نمائندہ ،،این این آئی،، سردار محمد نصیرکو بتایا کے مختلف کاروائیوں کے دوران پولیس کو عرصہ دراز سے مطلوب سات اشتہاری ملزمان تاج ولدمحمد حسین،عظیم،پرویز،نوید،عابد،وقاص،خورشیدکو پولیس نے ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے حوالات بند کر کے کاروائی شروع کردی-

متعلقہ عنوان :