Live Updates

پانامہ کیس کی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی روازنہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیے ، پاناما پیپرز میں وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام نہیں ، تحریک انصاف بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو توڑمروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 13:07

پانامہ کیس کی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی روازنہ کی بنیاد پر ہونی چاہئیے ، پاناما پیپرز میں وزیر اعظم محمد نوازشریف کا نام نہیں ، تحریک انصاف بی بی سی کی پرانی رپورٹ کو توڑمروڑکر پیش کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔

جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف نے کسی قسم کی غلط بیانی نہیں کی۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں غلط اثاثے بنانے کا کیس عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف بھی ہے ،اصولی طور پر تمام کیسز کے فیصلوں کے لئے ایک طریقہ کار اپنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت عدالت عظمیٰ کی جانب سے جو ثبوت طلب کئے جارہے ہیں وہ ہماری جانب سے پیش کیے جا رہے ہیں اس کے برعکس عمران خان الیکشن کمیشن میں جواب جمع نہیں کرا رہے اور کہتے ہیں کہ ان سے جواب طلب نہیں کیا جاسکتا۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا جس طرح وزیر اعظم کے خلاف جھوٹے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیادوں پر کی جارہی ہے اسی طرح عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف کیسز کی سماعت بھی ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان ٹرائل اور کمیشن بنانے میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جبکہ وزیراعظم نوازشریف نے اپنے آپ اور خاندان کے افراد کو عدالت کے سامنے پیش کر دیا ہے ۔

دانیال عزیز نے کہا کہ محمد نوازشریف تیسری مرتبہ اس ملک کے منتخب وزیر اعظم بنے ہیں، اس سے قبل بھی ان پر 52 کیسز تھے جن میں وہ سرخرو ہوئے ، عوام بھی وزیر اعظم کے ساتھ کھڑے ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے گلگت بلتستان،آزادکشمیر اور ضمنی اتخابات میں ہر قسم کے منفی پراپیگنڈا کو مسترد کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ہے۔ ۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیس کے طریقہ کارپر تذبذب کا شکار ہے اور عمران خان اب الزامات سے دستبردار ہوکر پارلیمان میں تقریر کا کیس لڑ رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات