سندھ ہائی کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے تحریر کیا

جمعرات 19 جنوری 2017 13:03

سندھ ہائی کورٹ کا ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کرنے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا ۔ ایان علی نے عدالتی حکم کے باوجود تیسری بار اپنا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے فیصلے کو چیلنج کر رکھا تھا اور اپنی درخواست میں وفاقی وزارت داخلہ، ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو فریق بنایا تھا۔

اس سے پہلے سندھ ہائی کے ڈویژنل بینچ میں شامل 2 ججز جسٹس احمد شیخ اور جسٹس کے کے آغا کے درمیان فیصلے پر اختلاف سامنے آیا تھا اور بینچ تقسیم ہونے پر معاملے کے حل کیلئے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا تھا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے وکلا کے دلائل کے بعد جسٹس کے کے آغا کے فیصلے سے اتقاق کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔

(جاری ہے)

جسٹس احمد علی شیخ کے سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کا تحریر کردہ فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کیا جائے۔ فیصلے کے بعد ایان علی کے وکیل قادر مندوخیل ایڈوکیٹ نے میڈیا سے کہا کہ چوہدری نثار نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں 3 مرتبہ شامل کروایا، ایان علی کی والدہ دبئی میں علیل ہیں،عدالتی فیصلے کی کاپی ملنے بعد ایان علی بیرون ملک چلی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :