لو اسٹوری 2017ء؛ جاپانی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان چلی آئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 12:47

لو اسٹوری 2017ء؛ جاپانی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان چلی آئی

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ پیار کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ۔ اس بات کا عملی نمونہ جاپانی لڑکی کے پاکستان آنے پر ملا ۔ جی ہاں! 29 سالہ جاپان کی رہائشی ایک لڑکی پاکستان کے شہر رحیم یار خان کے رہائشی 30 سالہ احمد انور کی محبت میں اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان چلی آئی۔ احمد کی جاپانی لڑکی سے 9 ماہ قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر دوستی ہوئی تھی۔

ایک دوسرے کی محبت میں مبتلا ہونے کے بعد ان دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ جاپانی لڑکی ماریہ احمد سے ملاقات کرنے اور شادی کرنے کے لیے اپنا ملک چھوڑ کر پاکستان آگئی۔ پاکستان پہنچنے پر جاپابی لڑکی نے اپنا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا اور اپنا نام ماریہ احمد رکھ لیا۔

(جاری ہے)

اسلام سے متعلق مطالعہ کرنے کے بعد ماریہ نے کہا کہ اسلام ایک سچا مذہب ہے اور پاکستان کے لوگ بہت ملنسار ہیں۔

ماریہ نے بتایا کہ وہ اور احمد جاپان منتقل ہو جائیں گے جہاں باقی کی زندگی گزاریں گے۔ احمد نے بتایا کہ ہماری شادی پر ہم دونوں کے اہل خانہ رضامند ہیں اور ہم ان کی رضا مندی سے شادی کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایسی ہی ایک محبت کی کہانی گذشتہ برس دسمبر میں بھی سامنے آئی تھی جب ایک فرانسیسی خاتون پاکستانی لڑکے کی محبت میں پاکستان چلی آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :