خیبر پختونخواہ حکومت نے قرآن پاک کو اسکول کے نصاب کا لازمی جُزو قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 12:28

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء): خیبر پختونخواہ حکومت نے قرآن پاک کو اسکول کے نصاب کا لازمی جُزو قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے یہ اقدام پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی خصوصی ہدایات پر کیا ہے۔ خیبر پختونخواہ کے محکمہ تعلیم نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں بھی قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

جماعت اول سے پنجم تک قرآنی ناظرہ پڑھایا جائے گا جبکہ چھٹی جماعت سے دسویں جماعت تک قرآن مجید ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی سمری کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کو سرکاری اور غیر سرکاری اسکولوں میں لازمی جُزو کے طور پر پڑھایا جائے گا۔