اڑھائی سالہ بچی پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 12:12

قصور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء)تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ طاہرکالونی میں اڑھائی سالہ بچی پر پٹرول ڈال کر آگ لگانے کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ڈی پی اوقصورسیدعلی ناصررضوی نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق طاہرکالونی پتوکی کے رہائشی عابدعلی کی اڑھائی سالہ معصوم بچی نیہہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ 15سالہ ملزم کاشف جوکہ عابدکا ہمسایہ بھی ہے اس نے نیہہ پرپٹرول پھینک دیا اور اسکو آگ لگانے کی کوشش کی جس سے اڑھائی سالہ نیہہ کے جسم کا کچھ حصہ جھلس گیا نیہہ کو زخمی حالت میں لاہور چلڈرن ہسپتال منتقل کردیاگیا جبکہ ملزم اپنے اہلخانہ سمیت گھر سے فرار ہوگیا۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق بتایا جارہاہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہے۔ وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی نے ڈی ایس پی پتوکی کی زیرنگرانی چار سپیشل ٹیمیں تشکیل دیں اور دوگھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا جس سے انٹروگیشن جاری ہے۔