سیرین ائیر نے پاکستان میں 29 جنوری سے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا
سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 12:04
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سیرین ائیر لائن نے اندرون ملک اپنا فلائٹ آپریشن 29 جنوری سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ ائیر لائن کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ فلائٹ آپریشن کا آغاز 29 جنوری سے کیا جائے گا اور اس ائیر لائن کی پہلی پروازکراچی سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے کراچی ہو گی۔ ائیر لائن کی پروازوں کے لیے ٹکٹ کی فروخت اور بُکنگ کا آغاز 23 جنوری کو ہو گا جبکہ فلائٹ آپریشن 29 جنوری کو شروع ہو گا۔
اپنی ویب سائٹ پر ائیر لائن نے اپنے خصوصی فیچرز اور خصوصی ڈسکاؤنٹ کی تفصیلات بھی فراہم کر رکھی ہیں۔کمپنی اپنی مفصل آفرز اور منفرد فیچرز سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر چکی ہے۔ آپریشن کے آغاز کے پہلے دو سال سیرین ائیر محض اندرون ملک ہی فلائٹ آپریشنز کرے گی۔(جاری ہے)
اپنی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات میں ائیر لائن نے بتایا کہ مسافروں کو چونکانے کے لیے ہر دن ایک نیا کھانے کا مینیو رکھا گیا ہے کیونکہ ہم اس بات سے بخوبی واقف ہیں کہ سفر کے دوران اچھا کھانا انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔
سیرین ائیر لائن کمپنی نے خواتین اور بچوں کے لیے خصوصی ڈسکاؤنٹس اور زیادہ وزنی سامان کی بُکنگ کا بھی اعلان کر رکھا ہے۔ 2 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ سفر کرنے والوں ، نومولود بچون کے ساتھ سفر کرنے والے مسافر اور 5 سے زائد فیملی ممبرز کے ساتھ سفر کرنے والے مسافروں کو خصوصی رعایات دی جائیں گی۔سیرین ائیر اپنے مسافروں کو 32 کلو گرام تک کے دو بیگز لیجانے کی اجازت دے گی۔ اس کے برعکس دیگر ڈومیسٹک فلائٹس میں مسافر 20 کلو سے زائد وزن نہیں لیجا سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.