ریاض میں میٹرو ریلوے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 12:03

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں میٹرو ریلوے کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاض کے گورنرفیصل بن بندر نے گزشتہ روز میٹروکے تعمیراتی کا معائنہ کیا ،وہ مختلف زیرتعمیر حصوں میں گئے اورکام کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریاض میٹروکے تعمیراتی کا م پر اطمینان کا اظہارکیا اوراسے ایک بہترین منصوبہ قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ 48فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے اورباقی ماندہ کام بھی شیڈول کے مطابق مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :