کراچی،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 12:03

کراچی،پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائی کے دوران زخمی ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ خواجہ اجمیر نگری میں مقابلے کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیاگیا۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب جوہر آباد میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزم بلال مغل نارتھ کراچی میں ہیر ڈریسر کے دکان پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہے۔ ملزم کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ادھر کلفٹن میں شیشہ کیفے کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس کے مطابق چھاپوں کے دوران متعدد شیشہ بھی تحویل میں لے لئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :