جنوری کے آخر تک پاناما کا فیصلہ آجائے گا ، جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے، لیگی وزرا کی زبان خراب ہو رہی ہے، کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہیئے ، اگر آج کرپشن کا راستہ رک گیاتو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی، کسی تالہ آزما کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیمیڈیا سے گفتگو

جمعرات 19 جنوری 2017 12:00

جنوری کے آخر تک پاناما کا فیصلہ آجائے گا ، جوں جوں فیصلے کا وقت قریب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک پاناما کیس کا فیصلہ آجائے گا،جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے، لیگی وزرا ء کی زبان خراب ہو رہی ہے، کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہیئے ، اگر آج کرپشن کا راستہ رک گیاتو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی، کسی تالہ آزما کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدالت میں ملک کے تاریخی کیس کی سماعت جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نواز شریف کو پھانسی پر نہیں چڑھانا چاہتے لیکن اس ملک میں کرپشن کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اگر ہم اس میں کامیاب ہوگئے تو کسی کو جرات نہیں ہوگی کہ وہ اس ملک اور اس کے عوام کو دھوکہ دے سکے۔

(جاری ہے)

شیخ رشید احمد نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ وزیر اعظم نے ابھی تک منی ٹریل کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں اور عدالت سے استثنیٰ مانگ رہے ہیں۔

کرپٹ لوگوں کو استثنیٰ نہیں مانگنا چاہیئے ، اگر آج کرپشن کا راستہ رک گیاتو ملک میں جمہوریت مضبوط ہو گی اور کسی تالہ آزما کو جمہوریت کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی ہمت نہیں ہو گی۔ سپریم کورٹ سے تاریخی فیصلہ آئیگا۔ ’’حکمران چاہتے ہیں کہ اسمبلی مادر پدر آزاد ہو اور وہ جو چاہے بولیں۔ لیگی وزراء کے اعصاب جواب دے گئے ہیں اور وہ بازاری زبان استعمال کر رہے ہیں۔ جوں جوں فیصلے کا وقت قریب آرہا ہے لیگی وزراء کی زبان خراب ہو رہی ہے۔ توقع ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ رواں ماہ کے آخر تک آجائے گا۔