Live Updates

چوہدری تنویر اور عمران خان کے قافلے میں شریک گاڑیاں آپس میں ٹکر اگئیں ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

لیگی سینیٹر اور پی ٹی آئی چیئرمین کے سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا،گاڑیاں متاثر

جمعرات 19 جنوری 2017 12:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور مسلم لیگ ن کے سینیٹر چوہدری تنویر کے قافلے کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پاناما کیس کی سماعت کیلئے بنی گالہ سے سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوئے تو انکے ساتھ قافلے میں موجود تین گاڑیاںلیگی سینیٹر چودھری تنویر کے قافلے میں موجود گاڑیوں سے ٹکرا گئیں تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

لیگی سینیٹر اور پی ٹی آئی چیئرمین کے سکواڈ میں شامل گاڑیوں کو حادثہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم عمران خان اور چودھری تنویر سمیت تمام رہنما محفوظ رہے ۔ حادثے کے بعد عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو دوسری گاڑی میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات