سیالکوٹ ،ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا،ورثاء کا الزام

جمعرات 19 جنوری 2017 12:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء)سیالکوٹ کے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے مریض دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مریض کے ورثاء نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر نے مبینہ طور پر سٹریچر کو ٹھوکر ماری تو مریض نیچے گر کر دم توڑ گیا ۔ورثاء نے لاش ہسپتال کے سامنے رکھ کر احتجاج کرتے ہوئے ڈاکٹرز کیخلاف نعرے بازی کی ۔ورثاء نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے ۔