حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے کوشاں ہے ،ْرانا ثناء اللہ

امن و امان کی صورتحال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے،جس کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا ہے ،ْصوبائی وزیر قانون

جمعرات 19 جنوری 2017 11:56

حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے کوشاں ہے،امن و امان کی صورت حال میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے،جس کی وجہ سے ملک ترقی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ مختلف واقعات میں ان دہشتگردوں میں مماثلت پائی جاتی ہے اور جب کسی دہشت گرد کو سزا دی جاتی ہے تو جج اور پراسیکیوشن پر حملے کیے جاتے ہیں،شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر پر ہاتھ ڈالنا معمولی کام نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہماری پولیس اور دیگر سیکیورٹی اہلکار عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں دھرنوں، پاناما یا کسی لاک ڈائون کی بجائے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی طرف توجہ دینی چاہیے تاکہ ہمارے بچوں کا مستقبل محفوظ ہو۔

متعلقہ عنوان :