2013 میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ،ْآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ،ْوزیراعظم

اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی ،ْدہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ،ْ پاکستان محفوظ ملک بن چکا ہے ،ْ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں ،ْ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا ،ْویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا ،ْنواز شریف کا تقریب سے خطاب

جمعرات 19 جنوری 2017 11:56

2013 میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ،ْآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ..
ڈیووس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013 میں حکومت سنبھالی تو شدید بحران تھا ،ْآج ہماری معیشت پہلے سے بہتر ہے ،ْاسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی ،ْدہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیئے ہیں ،ْ پاکستان محفوظ ملک بن چکا ہے ،ْ غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کررہے ہیں ،ْ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا ،ْویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا۔

عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ابراج گروپ کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دو سال میں دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کر دیئے، پاکستان آج ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جس طرح دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑا کامیاب آپریشن شروع کیا ،ْسرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے تباہ کیے ،ْدہشت گردی کے خلاف فوج اور عوام نے جانیں دیں ،ْپاکستان آج اتنا ایک محفوظ ملک بن چکا ہے جس طرح دنیا کا کوئی دوسرا ملک ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ اس سال قومی ترقی کی مجموعی شرح کا ہدف .5 5 حاصل کرلیں گے ،ْغیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کررہے ہیں، ویژن 2025 کے تحت پاکستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں شامل ہوگا، نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، حکومت نے سماجی تحفظ صحت اور تعلیم کے شعبے میں اصلاحات کیں، حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ مالیاتی خسارہ آٹھ اعشاریہ چھ سے کم کرکے چار اعشاریہ دو فیصد پر لے آئے ہیں ،ْہائوسنگ اور گاڑیوں کی مانگ میں اضافہ ہورہا ہے ،ْپاکستان میں ٹیلی کام کی صنعت نے بے پناہ ترقی کی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح 49 ہزار تک پہنچ گئی، عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادری راہداری منصوبہ خطے کے ملکوں کو آپس میں ملائے گا، ریلوے اور توانائی کے شعبوں میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے، سی پیک منصوبے سے خطے کے لوگوں کی قسمت بدل جائے گی۔

متعلقہ عنوان :