سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کا اجلاس کل جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت محمد عثمان خان کاکڑ کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے کمیٹی کی گذشتہ اجلاسوں کی سفارشات ‘ ادارے میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی کی تفصیلات ‘ فاٹا اور گلگت بلتستان میں ڈیپوٹیشن میں خدمات سر انجام دینے والے افسران ‘ صوبوں بشول گلگت بلتستان ‘فاٹا میں نئے سروے ‘ مختلف سکیموں ‘پروگرام اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلات اور پانچ سالوں کے دوران ہونے والے اخراجات کا جائزہ لیا جائے گا ۔