قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس کل ہوگا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خارجہ امور کا اجلاس کل (جمعہ کو) پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوگا ۔اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین اویس احمد خان لغاری کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران گذشتہ اجلاس کے منٹس کی توثیق ‘ بین الاقوامی معاہدوں کے بل 2013‘ سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی دھمکیاں اور پاکستان کی حکمت عملی اور وزارت خارجہ کے پی ایس ڈی پی 2017-18کے حوالے سے بجٹ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :