پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان 2016کے امیدواروں کے لئے نفسیاتی ٹیسٹ اور زبانی امتحان کا شیڈول جاری کر دیا

جمعرات 19 جنوری 2017 11:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی ) نے سی ایس ایس امتحان 2016کے امیدواروں کے لئے نفسیاتی ٹیسٹ اور زبانی امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس سی کے مطابق سی ایس ایس امتحان2016 لاہور سینٹر کے امیدواروں کا نفسیاتی ٹیسٹ 23جنوری تک جاری رہے گا جبکہ پشاور سینٹر کے امیدواروں کا زبانی امتحان دو فروری کو ہوگا ۔تمام امیدواروں کو اپنی تعلیمی اسناد کی پانچ مصدقہ کاپیاں ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔شیڈول کے اجراء کے بعد امیدوار کسی بھی صورت اپنا سینٹر تبدیل نہیں کرا سکتے۔