سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 11:34

سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سندھ ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سنایا تھا جس کے بعد جسٹس احمد علی شیخ اور جسٹس کے کے آغا میں اختلاف پیدا ہوا تو جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کو ریفری جج مقرر کیا گیا۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کی حمایت کر دی۔ خیال رہے کہ ایان علی کا نام منی لانڈرنگ کیس میں ملوث ہونے پر ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈال دیا گیا تھا۔