یمن کی تعزگورنری میں شامی باغیوں کو شکست،فیلڈکمانڈرسمیت 36جنگجوہلاک

المخاء میں فوجی کارروائی کے بعد باغی فرار،اسلحہ چھپاتے اور لوگوں کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے رہے

جمعرات 19 جنوری 2017 11:35

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2017ء) یمن کی تعز گورنری کے مغربی ساحلی شہر المخا میں یمنی فوج اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی کے دوران باغیوں کو شکست اور تازہ لڑائی میں بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔عرب ٹی وی کے مطابق المخا کے محاذ پر باغیوں کو سرکاری فوج کے ہاتھوں بدترین شکست اٹھانا پڑی ہے۔ لڑائی میں باغیوں کے فیلڈ کمانڈر محمد مطہری حجر سمیت 36 باغی ہلاک اور زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ المخاء میں فوجی کارروائی کے بعد دسیوں باغیوں کو شمالی ڈاریکٹوریٹ سے الخوخہ شہر کی طرف فرار ہوتے دیکھا گیا ۔عینی شاہدین نے بتایا کہ شکست کے بعد باغیوں کو اپنا اسلحہ چھپاتے اور لوگوں کو فروخت کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا۔ وہ چیک پوسٹوں پر تلاشی سے بچنے کے لیے اپنے پاس اسلحہ رکھنے کے بجائے خالی ہاتھ فرار ہونے کی کوشش کررہے ہیں۔ مگر باغیوں کی لیڈر شپ انہیں زبردستی جنگ میں گھسیٹنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :