بی بی سی میں شائع رپورٹ کے بارے میں ادارہ خود تحقیقات کر رہا ہے ۔ دانیال عزیز

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 جنوری 2017 11:21

بی بی سی میں شائع رپورٹ کے بارے میں ادارہ خود تحقیقات کر رہا ہے ۔ دانیال ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 جنوری 2016ء) : سپریمکورٹ میں پانامہ لیکس سے متعلق درخواستوں کی سماعت کا سلسلہ جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پانامہ لیکس آنے کے بعد عمران خان پہلےکہتے تھےکہ کمیشن بنایاجائے اور اب اپنےمطالبےسےمکرگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا نام پانامہ پیپرز نہیں ، وزیر اعظم کے خلاف بغیر ثبوت مقدمہ درج کیا گیا ۔ دانیال عزیز نے کہا کہ احستاب کیلئےکوئی ایک پیمانہ طے کرنا ہوگا۔وزیراعظم کےوکیل نےکہا کہ ہم نےعدالت کےسامنےسرجھکائے ہوئے ہیں۔ عمران خان ٹرائل اور کمیشن کے کام میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ بی بی سی میں لندن فلیٹس سے متعلق رپورٹ شائع کی گئی ، رپورٹ کے بارے میں بی بی سی خود تحقیقات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اب صرف غلط بیانی کا کیس لڑ رہے ہیں ۔ بین الاقوامی اداروں کےآگے ہاتھ پھیلائے جارہے ہیں۔اداروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش افسوس ناک ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جس کا جو وکیل ہے وہ اس کا جواب پیش کرے گا۔ الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے خلاف کرپشن کے چارجز ہیں جبکہ نواز شریف تمام کیسز میں عدالتوں سے بری ہوئے ہیں۔ دانیال عزیز نے کہا کہ نواز شریف تیسری بار وزیراعظم بنے ہیں عوام کو نواز شریف پر مکمل اعتماد ہے۔

متعلقہ عنوان :