دہشت گرد حملے کی تحقیقات، سکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم قندھار پہنچ گئی

جمعرات 19 جنوری 2017 11:26

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سکاٹ لینڈ یارڈ کے ماہرین کی ایک ٹیم افغانستان میں 11 جنوری کو ہونے والے کے حملے کی تفتیش کے لئے افغانستان کے شہر قندھار شہر پہنچ گئی ہے۔ اس حملے میں افغان نائب گورنر سمیت سات افغان شہری اور متحدہ عرب امارات کے پانچ سفارت کار ہلاک ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

قندھار پولیس چیف عبد الرزاق نے کہا ہے کہ برطانوی پولیس کا ایک وفد اور متحدہ عرب امارات کی ایک تفتیشی ٹیم قندھار میں ہونے والے بم دھماکے کی تحقیقات کے لئے ملک میں موجود ہیں۔

اس حملے میں افغانستان حکومت کے پانچ اعلیٰ عہدے دار زخمی بھی ہوئے ہیں۔طالبان نے اس بم دھماکے میں کسی بھی طرح ملوث ہونے سے انکار کیا ہے اور اس حملے کا الزام مقامی سطح پر اندرونی مخاصمت پر عائد کیا ہے۔اب تک افغان حکومت اور متحدہ عرب امارات کی تین ٹیمیں تحقیقات کے لیے قندھار جا چکی ہیں۔ برطانوی پولیس متحدہ عرب امارات کی درخواست پر بلائی گئی ہے تاکہ اس مہلک حملے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :