سرگودھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ اورنظام زندگی درہم برہم

جمعرات 19 جنوری 2017 11:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) سرگودھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے باعث ٹرانسپورٹ اورنظام زندگی درہم برہم ہو گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آزادکشمیرکے ملحقہ علاقوں میں برف باری کے بعد سردی کی شدت میں اضافی کے ساتھ ساتھ متعدد علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، بالائی وادی نیلم کا دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا جبکہ شاردہ اورکیل کے مقامات کے درمیان سڑکیں سے بندہوکر رہ گئی ہیں۔

برف باری کے باعث وادی لیپہ، مظفرآباد باغ روڈ اور حویلی روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب پنجاب میں بھی بارش کے بعد موسم مزید سرد ہوگیا ہے اور سرگودھا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک بچہ جان کی بازی ہار گیا ہے۔

(جاری ہے)

بارش کی وجہ سے مواصلات اور بجلی کا نظامبھی شدید متاثرہوا،چند ایک مقامات پر پانی کا بحران اور سڑکیں بند ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ، حکام کی جانب سے بولان میں ریلوے ٹریک اور قومی شاہراہ کو بھی چار روز کے بعد آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔شمالی بلوچستان میں برفباری رکنے کے باوجود بیشتر علاقوں میں نظام زندگی متاثر ہے، بالائی علاقوں میں پانچویں روز بھی رابطہ سڑکوںپر ٹرانسپورت کا سلسلہ بحال نہیں ہو سکا، ہرنائی کوئٹہ شاہراہ چپر لپٹ کے مقام پر سیکڑوں گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ کوڑک ٹاپ کو ہلکی ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا ہے۔

بولان میں حالیہ برف باری اور تیز بارشوں کے باعث قومی شاہراہ این 65 اور ریلوے ٹریک پر ایف سی نے ریسکیو آپریشن کر کے مسافروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرتے ہوئے تمام راستے بحال کردیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :