رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2016ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے حوالے سے 4 ارب روپے سے زائد کے نئے قرضہ جات جاری

جمعرات 19 جنوری 2017 11:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جولائی تا ستمبر 2016ء کے دوران بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے گھروں کی تعمیر اور خریداری کے حوالے سے 4 ارب روپے سے زائد کے نئے قرضہ جات جاری کئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر اسلامی بینکوں اور نجی بینکوں کے قرضے جاری کئے ہیں جبکہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن اور پبلک سیکٹر کے بینکوں کی جانب سے 597 ملین روپے اور 66 ملین روپے کے قرضہ جات فراہم کئے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 2016-17ء میں جولائی تا ستمبر کی سہ ماہی کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے 494 جبکہ اسلامک بینکوں کی جانب سے 232 نئے صارفین کو قرضے جاری کئے گئے ہیں اسی طرح نجی بینکوں نے جاری مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران 227 اور پبلک سیکٹر کے بینکوں نے 35 جبکہ ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشں کی جانب سے تین ماہ کے دوران 357 نئے صارفین کو گھروں کی تعمیر و خرید وغیرہ کے لئے قرضے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق ستمبر 2016ء کے اختتام پر بینکوں اور مالیاتی اداروں کی جانب سے ہائوسنگ فنانس کی مد میں جاری کئے گئے قابل واپسی مجموعی قرضوں کا حجم 65.85 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جون 2016ء کے اختتام پر واجب الادا قرضوں کا حجم 65.70 ارب کی پہلی سہ ماہی کے دوران 150 ملین روپے یعنی 0.23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :