دبئی:اووبر کی دبئی میں پہلی خاتون لیموزین ڈرائیور

جمعرات 19 جنوری 2017 09:14

دبئی:اووبر کی دبئی میں پہلی خاتون لیموزین ڈرائیور

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): دبئی اووبر نے پہلی بار دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ پر پہلی خاتون لیموزین ڈرائیور کو تعینات کر دیاہے ۔43سالہ فلپائینی خاتون ڈرائیور فرٹیزی دبئی میں گزشتہ سات سال سے ہے ۔ اسکا کام صبح چار بجے سے لیکر شام چاربجے تک ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

فلپائینی ڈرائیور ناصرف دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی طرف سے لائسنس یافتہ ڈرائیور ہے بلکہ اس کی صلاحیتوں کی بنا پر اسے کمپنی نے خاص طورپر اجازت نامہ جاری کیاہے ۔

دبئی میں گلابی ٹیکسی کے بعد اووبر نے پہلی خاتون کوڈرائیورکو رکھنے کا اعزاز حاصل کر لیاہے ۔واضع رہے کہ اووبر نے آر ٹی اے کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ۔جس کے تحت 14,000دبئی ٹیکسیاں اور لیموزین اووبر سے بُک کروائی جا سکیں گی ۔اس کے علاوہ 9,861ٹیکسیاں نجی طورپر اووبر سے منسلک ہوں گی ۔