دبئی : اماراتی والدین اپنے بارہ سالہ بچے کو چائلڈ کئیرسنٹر کے باہر چھوڑ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 09:14

دبئی : اماراتی والدین اپنے بارہ سالہ بچے کو چائلڈ کئیرسنٹر کے باہر چھوڑ ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): متحدہ عرب امارات میں ایک طرف تو طلاق کے معاملات میں بچوں کی حوالگی کے لیے والدین ایک دوسرے پر مقدمے کرتے ہیں تاکہ اولاد مل سکے اور دوسری طر ف شارجہ میں اماراتی والدین نے اپنا بارہ سالہ بچہ چائلڈ کئیر سنٹر کے باہر چھوڑ دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بارہ سالہ بچے کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے ۔

(جاری ہے)

بچے کے والد نے اسے اپنانے سے اسلیے انکار کر دیا کیونکہ اس کی نئی بیوی سوتیلے بیٹے کو رکھنا نہیں چاہتی ، اسی طرح بچے کی والدہ نے بھی دوسری شادی کر لی ہے جس کے شوہر نے بھی بچے کو رکھنے سے انکار کر دیاہے ۔ اایسی صورت حال پید ا ہونے کے بعد والد نے بچے کو چائلڈ کیئر سنٹر کے باہر چھوڑ کر جانے میں اکتفا سمجھا ۔شارجہ کے سوشل سروس ڈپارٹمنٹ ( ایس ایس ایس ڈی ) کے حکام نے بچے کو چائلڈ کئیر سنٹر منتقل کر دیاہے ۔

ایس ایس ایس ڈی ڈائریکٹر التطور نے مقامی اخباری نمائندے سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ بچہ زیادہ تر ماں کے ساتھ مانوس تھا مگر اس کی سگی ماں نے ہی اپنانے سے انکار کر دیا جس کا بچے پر گہر ا اثر ہو اہے ۔ انہوں نے بے آسرا بچوں کے والدین سے کہا ہے کہ وہ اپنی لڑائی میں ان بچوں کا مستقبل خراب نہ کریں ۔