دبئی : دبئی کی متعدد سڑکیں دبئی میراتھن 2017 کی وجہ سے جمعہ کے روز بند رہیں گی

جمعرات 19 جنوری 2017 09:14

دبئی : دبئی کی متعدد سڑکیں دبئی میراتھن  2017 کی وجہ سے جمعہ کے روز بند ..

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) نے دبئی میراتھن 2017کے انعقاد کے سلسلے میں دبئی کے متعدد روڈز بند کرنے کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میراتھن میں تین ریسز ہو ں جن میں پہلی 42کلومیٹر لمبی ، دوسری 10کلومیٹر اور تیسری 4کلومیٹر پر مشتمل ہو گی ۔آر ٹی اے حکام نے اس سلسلے میں انتظامات کر لیے ہیں ۔

ان سڑکوں کو ریس کے شرکاء کے گزرنے کے ساتھ ساتھ کھول دیا جائے گا۔ریس صبح 9بجے شروع ہو گی اور 12بجے تک متعدد راسطے کھول دیئے جائیں گے ۔جمیرہ سٹریٹ اور کنگ سلمان بن عبدل العزیز سٹریٹ صبح چھ بجے سے لیکر دوپہر بارہ بجے تک بند رہے گی ۔42کلومیٹر لمبے راسطے اُم سقین سٹریٹ (دبئی پولیس اکیڈیمی اور مدینات جمیرہ ) سے شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ریس کے شرکاء کنگ سلام بن عبدل ا لعزیز سٹریٹ ، جمیرہ سٹریٹ ، اور پھر واپس اُم سقین آئیں گے۔

دس کلومیٹر لمبا ٹریک اُم سقین سے شروع ہو کر دبئی میڈیا سٹی ، سے ہوتا ہوا سٹارٹنگ پوائینٹ تک ہو گا۔اسی طرح چار کلومیٹر لمبا راسطہ پولیس اکیڈیمی سے لیکر عُمران ٹرینی سٹریٹ ،اور پھر شروعاتی جگہ پر آکر ختم ہو گا۔ریس کے اوقات ِ کار کچھ اسطرح ہیں ۔
میراتھن ساڑھے چھ بجے صبح، دس کلومیٹر روڈ ریس صبح نو بجے ، چار کلومیٹر ریس دن گیارہ بجے شروع ہو گی ۔