دبئی :ہیلتھ انشورنس کے بغیر کسی کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا: حکام

جمعرات 19 جنوری 2017 09:05

دبئی :ہیلتھ انشورنس کے بغیر کسی کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا: حکام

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017):دبئی ہیلتھ اتھارٹی ( ڈی ایچ اے ) کے اعلی ٰ حکام نے کہا ہے کہ کسی کو بھی ہیلتھ انشورنس حاصل کیے بغیر کسی بھی طرح کا کوئی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔حکام کا مزید کہناتھا کہ دبئی کا ویزا حاصل کرنے والے جلد سے جلد اپنی ہیلتھ انشورنس کروالیں ۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ اے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حیدر الیوسف نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دبئی کے رہائیشیوں کے لیے ہیلتھ انشورنس کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی تھی ۔

اور ریذیڈینسی ڈپارٹمنٹ نے ویزا جاری کرنے کے حوالے سے بنائے گئے قانون کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اب کسی کو بھی ہیلتھ انشورنس حاصل کیے بغیر ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔ہیلتھ انشورنس کے لیئے آخری ڈیڈلائن کا اعلان بہت جلد کر دیا جائے گا۔اعدادوشمار کے مطابق دبئی کے 98فیصد رہائشی ہیلتھ انشورنس کی پالیسی پر عمل کر چکے ہیں ۔ہیلتھ انشورنس کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے افراد کو 500درہم ماہانہ جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔