شارجہ : کینسر کی 1.2ملین ادویات چرانے والا عرب شہری گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 09:05

شارجہ : کینسر کی 1.2ملین ادویات چرانے والا عرب شہری گرفتار

شارجہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017 ): شارجہ پولیس نے شارجہ انڈ سٹریل اسٹیٹ کے ایک گودام سے 1.2ملین درہم لاگت کی کینسر کی ادویات چرانے والے عرب شہری کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔تفصیلا ت کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر مذکورہ عرب شہری کو گرفتار کیا اور اسکی نشاندہی پر اس کے چار ساتھیوں کو بھی گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی انڈسٹریل ایریا کے گودام سے مریضوں کے لیے رکھی جانے والی ادویات چوری ہورہی ہیں ، جس کے بعد باقاعدہ تحقیقات کی تو پتہ چلا کے گودام سے کمپنی کا عرب ڈرائیور کینسر کی ادویات چوری کرنے میں ملوث ہے ۔

ملزم کے بارے میں پولیس ذرائع کا کہناہے کہ وہ اس گودام سے ایک لمبے عرصے سے ادویات چرا رہا تھا ۔ تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے ملزم نے بھاری مقدار میں ادویات چوری کی تو انتظامیہ کو پتہ چلا ۔ملزم چرائی گئی ادویات کو مقامی مارکیٹ میں بیچتا تھا ۔ پولیس نے تحقیقات کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے اور مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے ۔پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ کسی بھی طرح کی مشکوک سرگرمی دیکھنے کی صورت میں ان نمبروں 901; 065631111; 0659432100 or 800151پر رابطہ کریں۔