جدہ: غیر ملکیوں کو اپنے اور ڈپینڈنٹ کے فنگر پرنٹ کروانے کی ہدایت

جمعرات 19 جنوری 2017 08:58

جدہ: غیر ملکیوں کو اپنے اور ڈپینڈنٹ کے فنگر پرنٹ کروانے کی ہدایت

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): سعودی محکمہ پاسپورٹ (جوازات ) کے اعلی حکام نے غیر ملکی شہریوں اور ان کے ڈپینڈینٹس کو فنگر پرنٹ کروانے کی ہدایت کر دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی اور ان کے چھ سال سے زائد ڈپینڈنٹس کو ہر قیمت پر اپنے فنگر پرنٹ کروانے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جوازات کے ترجمان کا کہناہے کہ اگرغیر ملکیوں نے اس قانون پر عمل در آمد نہ کیا اور جلد سے جلد فنگر پرنٹ نہ کروائے تو وہ مملکت میں الیکٹرونک سروسز استعمال نہیں کر سکیں گے ۔

جوازات نے اس مقصد کے لیے مملکت کے تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں فنگر پرنٹ سنٹر قائم کر دیے ہیں۔جوازات کے حکام کا کہناہے کہ ہماری کو شش ہے کہ متعدد جگہوں پر سنٹروں کا قیام عمل میں لائے جائے تا کہ غیر ملکیوں کو کسی بھی پریشانی سے بچایا جا سکے ۔ویزٹ ویزا پر مملکت میں زائد قیام کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتاہے ۔