دبئی: ساتھی کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو عمر قید کی سزا

جمعرات 19 جنوری 2017 08:58

دبئی: ساتھی کو قتل کرنے والے غیر ملکی شہری کو عمر قید کی سزا

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): دبئی کی عدالت نے مصری شہری کو مبینہ طور پر اپنے ساتھی کو مارنے اور دوسرے کو قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق مصری شہری نے چند ماہ قبل اپنے کمرے میں رہنے والے دوسرے ساتھی کو ایک جھگڑے کے دوران چھری کے پے در پے وار کرکے قتل کر دیاتھا ۔

(جاری ہے)

مصری شہری نے عدالت می اعتراف کیا تھا کہ اس نے اپنے ساتھی کو اس لیے مارا تھا کیونکہ اس نے اسے دوسرے ساتھی کو یہ بتاتے سنا تھا کہ مصری شہری کے ساتھ اس نے سوتے ہوئے زیادتی کی ہے ۔

جس کو سن کر اسے شدید غصہ آیا ۔ مصری شہری نے کہا کہ غصے کی حالت میں اس نے اپنے ساتھ کو چھر ی کے متعدد وار کر کے قتل کر دیا جبکہ دوسرے ساتھی کو بھی قتل کر نے کی کوشش تاہم وہ وہاں سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا۔عدالت میں پیش کی گئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق مقتول کے جسم پر متعدد زخم آئے تھے لیکن ان میں سے دو ایسے تھے جن کی وجہ سے اس کی جان گئی ۔مصری شہری کے پاس عدالت کے اس فیصلے کے خلاف پندرہ دن کے اندر اپیل کرنے کا حق حاصل ہے ۔