دبئی: اماراتی خاتون پولیس اہلکار کی والدہ کی شیخ راشد المکتوم سے ملنے کی سالوں پرانی خواہش پوری ہوگئی

جمعرات 19 جنوری 2017 08:58

دبئی: اماراتی خاتون پولیس اہلکار کی والدہ کی شیخ راشد المکتوم سے ملنے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017 ): دبئی کے محکمہ پولیس کے اعلی خاتون آفیسر کو ان کی بہترین کارکردگی پر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا۔مگر خاتون پولیس آفیسر نے شیلڈ لینے سے پہلے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ چاہتی ہے کہ آپ (شیخ محمد بن راش المکتوم) سے انعام حاصل کر ے کیونکہ اس کی والدہ کی سالوں سے شیخ محمد بن راشد سے ملنے کی شدید خواہش تھی ۔

(جاری ہے)

دبئی کے حکمران نے خاتون پولیس آفیسر کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے اس کی والدہ سے ملنے کہا اور پھر خاتون پولیس آفیسر کی والدہ نے دبئی کے حکمران سے اپنی بیٹی کی شاندار کار کردگی پر انعام وصول کیا۔پولیس آفیسر حلیمہ کا کہناتھا کہ اس کی والدہ ہمیشہ اسے کہتی تھی کہ ایک دن وہ ضرور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملے گی ۔ مجھے خوشی ہے کہ میں اپنی والدہ کو شیخ راشد المکتوم سے ملوا سکی ۔شیخ محمدبن راشد المکتوم انسانی جذبے کو سب نے سراہا اور سوشل میڈیا پر تعریفی کلمات بھی لکھے ۔