دبئی:شیخاء لطیفہ بنت مکتوم کے فضاء میں ماہرانہ کرتب ،دیکھنے والے دنگ رہ گئے

جمعرات 19 جنوری 2017 08:49

دبئی:شیخاء لطیفہ بنت مکتوم کے فضاء میں ماہرانہ کرتب ،دیکھنے والے دنگ ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017 ):دبئی کو دنیا بھر کے ایڈوینچر کے شوقین افراد کے لیے مرکزی اہمیت حاصل ہے ۔ایڈوینچرکو پسند کرنے والوں میں جہاں دنیا کے دوسرے افراد کا تعلق وہیں دبئی کے شاہی خاندان کے افراد بھی اس سے پیچھے نہیں ہیں ۔ شیخ ہمدان کو تو نئے کمالات دکھانے کا شوق ہے ہی اب اس فہرست میں شیخاء بنت مکتوم کا نام بھی آگیاہے ۔

(جاری ہے)

شیخاء بنت مکتوم نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیاپر اپنی کچھ تصاویر اور ویڈیو اپلوڈ کی تھی جس میں شیخاء بنت مکتوم کو فضاء میں ماہرانہ کرتب کرتے دیکھنے والوں کو پہلی نظر میں اپنی آنکھوں پر یقین ہی نہیں ہوا ۔شیخاء بنت مکتوم کے ماہرانہ کرتب دیکھ کر کوئی بھی داد دیئے بغیر نہ رہ سکا۔شہزادی لطیفاء کو پیر اشوٹ کے ذریعے جہاز سے چھلان لگاتے، سکائی ڈائیونگ ،ونگ واکر کے طور پر دیکھا جا سکتاہے ۔شیخاء لطیفاء کا خواب ہے کہ وہ فضاؤں میں اُڑتی رہے ۔اور اونچی سے اونچی اُڑان بھرے ۔شیخا ء لطیفاء کی تصاویر اور ویڈیو انسٹاگرام کے juanmayerphotoپر جا کر دیکھی جا سکتی ہیں۔