دبئی : بے روزگار افراد کے لیے مفت لنچ کی سہولت فراہم کرنے والا ہوٹل

جمعرات 19 جنوری 2017 08:49

دبئی : بے روزگار افراد کے لیے مفت لنچ کی سہولت فراہم کرنے والا ہوٹل

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017):دبئی کے علاقے کرمہ اور البرشاء میں ”نوم نوم ایشیا “ ریسٹورینٹ کی انتظامیہ کی جانب سے بے روزگار افراد کے لیے کسی بھی دن مفت لنچ کی سہولت دی گئی ہے ۔ہوٹل انتظامیہ کا کہناہے کہ یہ سہولت ان افراد کے لیے جو خیرات نہیں لینا چاہتے کیونکہ اس ہوٹل کے باہر باقاعدہ طور پر لکھا گیا ہے کہ ” ملازمت ملنے کے بعد آپ ہوٹل کا بل ادا کر سکتے ہیں “ ۔

(جاری ہے)

ہوٹل کے اس عمل سے ان افراد کی حوصلہ شکنی نہیں ہوتی جو خیرات حاصل کرنا نہیں چاہتے ۔البرشاء میں قائم ہوٹل نے یہ کام تقریباََ ایک سال پہلے شروع کیا تھا ۔ اب کرمہ میں کھلنے والی برانچ میں بھی بے روزگار افراد کے لیے ایسی ہی پیشکش کی جا رہی ہے ۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھانا کھانے والے متعدد افراد میں سے ایسے بھی ہیں جو ملازمت ملنے پر اپنے واجبات ادا کر جاتے ہیں ۔بے روزگار غیر ملکی شہریوں نے ہوٹل انتظامیہ کی جانب سے اس پیشکش کو سراہاہے ۔