جدہ:سعودی کسٹمز حکام نے 1.6ملین ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں

جمعرات 19 جنوری 2017 08:46

جدہ:سعودی کسٹمز حکام نے 1.6ملین ممنوعہ نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017): سعودی کسٹمز حکام نے ساحلی علاقے کی بندرگاہ سے 1,626,866ممنوعہ نشہ آور گولیاں ”Captagon“ ضبط کر لی۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ضباء پورٹ نے مقامی اخبار ی نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں کرنسی بھی برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان نے نشہ آور گولیاں ایک ٹرک کے مخصوص حصے میں چھپائی تھی۔ تاہم کسٹمز حکام نے شک پڑنے پر جب اس حصے کی تلاشی لی تو اس میں سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئی ۔ پولیس حکام نے ٹرک ڈرائیور اور اسکے ساتھی فوری گرفتار کر لیا۔ذارئع کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔