کویت سٹی : گھر پرالکوحل تیار کرنے والے غیر ملکی ملزم گرفتار

جمعرات 19 جنوری 2017 08:46

کویت سٹی : گھر پرالکوحل تیار کرنے والے غیر ملکی ملزم گرفتار

کویت سٹی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،19جنوری 2017):کویتی پولیس نے زہرا کے علاقے میں نجی اپارٹمنٹ میں الکوحل تیار کر نے والے گروپ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے زہرا کے علاقے میں ایک گھر کی نگرانی شروع کر دی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز پولیس حکام نے ایک چھاپے کے دوران ایشیائی شہریوں پر مشتمل ایک گروپ کے ارکان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان گھر میں الکوحل تیار کر کے علاقے میں اور مختلف کیمپوں میں بیچتے تھے ۔وزارتِ داخلہ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ملزمان نے اس مقصد کے لیے گھر کرائے پر لیا تھا ۔جبکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر الکوحل تیار کر کے بیچنے کا دھندہ کرتے تھے ۔پولیس نے ملزمان سے باقاعدہ تحقیقا ت کا سلسلہ شرو ع کر دیا ہے ۔